ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہلیال میں ٹریکٹر مالکان کا احتجاج : مقامی گنا سپلائروں کو ترجیح دینےکا مطالبہ

ہلیال میں ٹریکٹر مالکان کا احتجاج : مقامی گنا سپلائروں کو ترجیح دینےکا مطالبہ

Tue, 16 Nov 2021 20:15:45    S.O. News Service

ہلیال:16؍نومبر(ایس اؤ نیوز) شہر کےشکر کارخانے کو گنا کاٹ کر سپلائی کےلئے مقامی گنا سپلائروں کو خصوصی ترجیح دئیے جانے کا مطالبہ لےکرگنا سپلائی کرنےو الے ٹریکٹر مالکان نے احتجاج کرتےہوئے میمورنڈم سونپا۔

شہر کے سنگولی رائینا کراس پر جمع ہوئے سیکڑوں احتجاجیوں نے مارکیٹ روڈ سے ریلی نکالتے ہوئے تعلقہ انتظامیہ دفتر پہنچے ۔ چونکہ ودھان پریشد انتخابات کو لےکر ضابطہ اخلاق جاری  ہے جس کی وجہ سے تحصیلدار پروین ہوچننور نے دفتر کے صحن والی دیوار سے متصل گیٹ پر آکر میمورنڈم وصول کیا۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ شکر کارخانے والےمقامی گنا سپلائی کرنےو الے ٹریکٹر مالکان سے بانڈ پیپر پر معاہدہ کرنےکی طرف خاص توجہ دیں۔ اس کےعلاوہ جو مطالبات ہیں اس کے حل کے لئے تحصیلدار مداخلت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ احتجاج میں اپا راؤ پجاری، گلاب باشا لطیف نور،کیتان بار بوجا، نارائن بیلگاؤنکر ، ننگپا ڈھامنیکر، سرسوتی شٹیالکر، گنا کاشت کار سنگھ کے ریاستی نائب صدر ایم وی گھاڑی ، ضلعی صدر سندیپ کمار بوباٹے، تعلقہ صدر سریش وغیرہ موجود تھے۔


Share: